• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن‘ غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامے جاری‘ سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن سے ایکریڈیشن حاصل کرنا لازمی ہو گا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کےلئے دعوت نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق انتخابات کی شفافیت کے لئے ملکی و غیر ملکی مبصرین کے اوپن ڈور پالیسی مقرر کی گئی ہے۔مبصرین ویزے کے لئے پاکستان آن لائن پورٹل پر کوائف جمع کرا سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید