• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ 16175غیرملکیوں کی راولپنڈی پولیس کے پاس رجسٹریشن

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) رواں ماہ اب تک 16ہزارسے زیادہ غیرملکیوں نے راولپنڈی پولیس کے پاس رجسٹریشن کروائی ۔ملکی قوانین کے تحت بیرون ملک سے آنے والے غیرملکیوں کو پولیس کے پاس اپنی رجسٹریشن کرواناپڑتی ہے ۔ ذرائع کاکہناہے اس ضمن میں اکتوبر میں اب تک راولپنڈی پولیس کی فارنر برانچ میں 16ہزار ایک سو75 غیر ملکیوں نے اپنے ملکوں سے پاکستان پہنچنے پر اپنے کوائف کا اندراج کروایا۔اندراج کرانیوالے افرادکا تعلق فغانستان ،ہندوستان ،یوگنڈا،نائیجیریا، بنگلہ دیش ، کینیا،اور ترکی سے بتایاجاتاہے ۔ان میں سب سے زیادہ 16ہزار65افراد کاتعلق افغانستان سے ہے۔ دوسرے نمبر پر ہندوستان کے 102 ، یوگنڈا کے 2،نائیجیریا،بنگلہ دیش اورکینیا کاایک ،ایک ،اور ترکیہ کے 3باشندے شامل ہیں ،یہ غیرملکی تھانہ ٹیکسلا ، تھانہ صدرواہ ،تھانہ وارث خان ،تھانہ صادق آباد،تھانہ نیوٹاؤن اور تھانہ ویسٹریج کے علاقوں میں رہائش پذیرہیں ۔
اسلام آباد سے مزید