چنئی (نمائندہ خصوصی) دفاعی چیمپئن انگلینڈ ٹیم پانچ میں سے چار میچز ہار چکی ہے اور اس کا سیمی فائنل کا سفر مشکل ہوگیا ہے ۔ ایسے میں کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ بطور کپتان مستقبل میرے اپنے ہاتھ میں نہیں ۔ اب تک کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس غیر معمولی مایوس کن ہے۔ اب تو بہت زیادہ معجزوں کی ضرورت ہے، تین ہفتوں میں اب تک جو ہوا وہ حیران کن ہے ۔ میں نے اپنی کارکردگی کے لحاظ سے بھی وہ کچھ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا ۔ ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ میرے خیال میں اب ہمارا سفر ختم ہو چکا ہے۔