کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 174رنز سے شکست دے دی اور سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ کولمبو میں جمعے کو 282 رنز کے جواب میں ناکام 107 رنزپرآئوٹ ہوگئی۔ دونیتھ ویلالیگا نے چار، اسیتھا فرنینڈو اور وانندو ہسارنگا نے3,3وکٹ لیے۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹ پر 281رنزبنائےتھے۔کوشل مینڈس نے 101 رنزبنائے۔