کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025 کے پومسے مقابلوں میں پہلے دن 8 گولڈ، 7سلور، اور 9 برانز سمیت مجموعی طور پر 24 میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں حسین عادل ، حسین مدثر ، خان محمد ، صابر ثنا حسین/نائلہ (جوڑی) ممتاز/بشیر (جوڑی )، ہاشمی سید ظریف (افغانستان) شامل ہیں۔ سلور اور برانز میڈلسٹ میں لطیف کائنات، شفاقت عائشہ، احمد شہباز، انس محمد، علی ارشاد، عثمانی رافعہ اور دیگر شامل ہیں ۔