اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالصمد یعقوب کی بھارتی فوجی افسران سے ملاقات منظرعام پر آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء کی بھارتی فوجی افسران سے ملاقات منظرعام پر آگئی ، 25اکتوبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں بھارتی ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر ہردامن سنگھ گل،کیپٹن راجیو کمار اور عبدالصمد یعقوب نے ملاقات کی تھی ،سکیورٹی ماہرین کے مطابق 9مئی کے تناظر میں یہ ملاقات انتہائی تشویش کا باعث ہے۔