اسلام آباد(جنگ نیوز) بحیرہ جنوبی چین کے سمندری پانیوں کے حوالے سے چین اپنے دعووں پر رفتہ رفتہ زیادہ سخت موقف اختیار کر تا جارہا ہے اور اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ ایک چینی فائٹر جیٹ امریکی بی 52 بمبار طیارے کی تنبیہ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس سے محض 10 فٹ کی دوری پر آکر اپنی جنگی مہارت (کرتب ) دکھاتا رہا۔ برطانوی ویب سائٹ ایل بی سی کے مطابق رات کو دو انجن والے چینی طیارے شین ینگ جے الیون امریکی ائیر فورس کے بی 52 بمبار طیارے کے قریب ’’ بے قابو رفتار پر اڑتا رہا اس دوران وہ بی -52 کے آگے ، نیچے، آگے اور پیچھے 10 منٹ کے فاصلے پر اڑتا رہا۔