نواب شاہ( بیورو رپورٹ)جمعیت علما اسلام سندھ کے صوبائی رہنما مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ سب سندھ میں تبدیلی اور انقلاب چاہتے ہیں آئندہ سندھ میں جمعیت علما اسلام کی اتحادی جماعتوں کے ہمراہ حکومت قائم ہو گی۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کا امن مارچ مولانا راشد محمود سومرو کی سربراہی میں نواب شاہ پہنچا جہاں مارچ کے شرکا کا شاندار استقبال کیا گیا مسجد رو ڈ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راشدمحمود سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہروں میں امن مارچ کا پیغام لے کر پھر رہا ہوں سندھ میں آئندہ الیکشن میں جمعیت علماء اہم کردار ادا کرے گی اور حکومت بنائے گی راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ گزشتہ پندرہ برس سے سندھ کو لوٹنے والوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے سندھ میں تباہی اور بربادی کی ایک طویل داستان ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے بیٹے آپ سے سندھ کی تباہی اور بربادی کا حساب لینگے کیونکہ اپ 76 سالوں سے سندھ کے وسائل پر قابض ہیں ۔