• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات، راولپنڈی پولیس کو عمران اور قریشی سے تفتیش کی اجازت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت و انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے راولپنڈی پولیس کو 9مئی واقعات کے حوالے سے درج مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت دیدی جبکہ گوجرانوالہ پولیس کو تفتیش کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ جمعہ کو راولپنڈی پولیس کے حکام سائفر کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کرنا ہے۔ ادھر گوجرانوالہ پولیس کے حکام بھی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش ہوئے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اجازت طلب کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں تفتیش کی اجازت چاہئے ، گوجرانوالہ پولیس حکام نے بتایاکہ سوشل میڈیا اکاونٹ ہیں لیکن ایف آئی اے کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ ایف آئی اے کی رپورٹ کے بغیر کیسے یقین ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جرم میں شامل ہیں۔ عدالت نے گوجرانولہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی درخواست مسترد کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید