پشاور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر نے صوبے کے تین اضلاع پشاور، خیبر اور ہنگو میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مجموعی طور پر پانچ سال تک کی عمر کے 12لاکھ 43ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائینگے ۔ یہ فیصلہ صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر (ای او سی) میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت اسپیشل سیکرٹری صحت برائے انسداد پولیو عبدالباسط نے کی۔