• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے سا لک کی لہور لہور اے فیسٹول رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر سابق وفاقی وزیر جے سالک نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پنجاب حکومت کی جانب سے 28 اکتوبر سےشروع ہونے وا لے لہور لہور اے فیسٹول 2023ءکا انعقاد روکنے کیلئے رٹ دائر کر دی ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اس وقت غاصب اسرائیل کی دہشت گردی کی وجہ سے فلسطینی کی عوام کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے ۔تکلیف حالات کے تناظر میں پنجاب حکومت کی جانب سے ثقافت کے نام پرفیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس فیسٹیول کے نام پر ناچ گانے کی محافل کےا نعقاد سے روکا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید