• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین غزہ پر اسرائیل کی جنگ پر ’ تعمیری کردار‘ ادا کرے، بائیڈن

واشنگٹن ( اے ایف پی) امریکا اور چین نے آئندہ ماہ دونوں ممالک کے رہنمائوں کی ملاقات کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

امریکی صدر جو بائیڈن سے چینی وزیرخارجہ نے وائٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں بائیڈن نے ژی جن پنگ کو نومبر میں سان فرانسسکو میں ایپک سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

بائیڈن نے چین سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے حوالے سے ’’ تعمیری ‘‘ کردار اداکرے۔ 

چینی صدر نے ابھی تک دورے کی دعوت قبول کرنے کی تصدیق نہیں کی۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے واشنگٹن مین بائیڈن اور دیگر سینئر امریکی عہدیداروں سے مذاکرات کیے جس میں دونوں رہنمائوں نے تعلقات کو ہموار بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کی سفارتکاری جاری رکھنے پراتفاق کیا ۔

وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں دونوں فریقین نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دونوں ممالک ’’ نومبر میں سان فرانسسکو میں صدرژی جن پنگ اور صدر بائیڈن کے مابین ملاقات کےلیے مل کرکام کریں گے۔ 

وائٹ ہائوس انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدارنےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہائوس نے یہ چین پر چھوڑدیا ہے کہ چینی صدر نومبر میں سان فرانسسکو سے ملاقات کرنے آتے ہیں یا نہیں لیکن ہم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید