لاہور (این این آئی)لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔ ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ خیبر میل ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ جب ساہیوال پہنچی تو اس کی ایک بوگی کے پہیوں سے دھواں نکل رہا تھا۔ حکام کے مطابق چیکنگ میں پتا چلا کہ خیبرمیل کی ایک بوگی کے پہیے جام تھے، متاثرہ بوگی کو علیحدہ کرکے ٹرین کو کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ٹرین ایسے ہی روانہ کر دی جاتی تو اس میں آتشزدگی اور بوگیاں پٹری سے اترنے کا خدشہ تھا۔