• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں گندگی کے ڈھیر کے خلاف آپریشن، خصوصی صفائی مہم کا آغاز

پشاور(لیڈی رپورٹر)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے نادرن بائی پاس کے قریب گندگی کے ڈھیر کے خلاف اپریش خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا جس میں نادرن بائی سڑک کے ساتھ تمام گندگی کے ڈھیر کو پانچ ٹرالیو کے کوڑا کرکٹ کو اٹھا کر صاف کردیا علاقے کے مکینو نے ڈبلیو ایس ایس پی ٹیم زون اے ایم ائی ساجد غنی زونل منیجر چیف ایگزیکٹیو حسن نأصر کو خراج تحسین ۔، منیجر سالیڈ ویسٹ باسط خٹک ، اسسٹنٹ منیجر ویسٹ گوہر خان ۔ نے کہا کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے کی ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ڈبلیو ایس ایس پی عملے کے ساتھ تعاون کرے اگر عوام اپنے ذمہ داری پوری کریں تو ایسی مہمات کی ضرورت ہی پیش نہیں آئیگی ۔ عوام کا کام ہے کہ گندگی کو گلیوں اور نالوں میں پھینکنے کی بجائے اپنے مقررہ مقامات پر ڈالیں ۔ زونل منیجرنے کہا کہ مہم کے لئے مشینری اور عملہ مختص کیا گیا ہے ور ان علاقوں میں تمام موقعوں اور نالیوں کو صاف کیا جارھاھے انہوں نے عوام سے اپیل کی کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں ۔
پشاور سے مزید