پشاور (اے پی پی):پشاورپولیس نے فقیرآباد آباد ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے معمرخان کو گرفتارکرکے10 بوتل شراب برآمد کرلی۔ گرفتارملزم مخصوص گاہکوں سےموبائل فون پرآرڈرحاصل کرکے موٹرسائیکل کے زریعے شراب سپلائی کرتا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہےجس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے