• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیریوں کو حقوق دے اور ظلم بند کرے، مشعال حسین ملک

اوسلو (ناصر اکبر) 27اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر پاکستان ایمبیسی ناروے کے زیر اہتمام سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کی مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان کی مشیر برائے انسانی اور خواتین کے حقوق مشعال حسین ملک تھیں۔ سیمینار میں سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی، عطیہ مرزا، فہیم کیانی، سابق نارویجن ممبر پارلیمنٹ لارش رائسے، چوہدری خالد محمود اور دیگر نے خطاب کیا اور بھارت کو پیغام دیاکہ کشمیریوں کے حقوق انہیں دیئےجائیں اور ان پر ظلم و ستم بند کیا جائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے عالمی برادری اور حکومت ناروےسے درخواست کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ آخری دم تک کھڑا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے نہتے مسلمانوں پرظلم وستم بند کرے۔ سیمینار میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور کشمیری رہنماؤں سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ہیڈ آف چانسری سارا ملک، ویلفیئر کمیونٹی قونصلر آصف حمید، عامر جاویدشیخ، طلعت محمود بٹ، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، شاہ حسین کاظمی، میاں محمد طیب چوہدری،حاجی محمد افضال، ملک پرویز، ملک حمزہ سلطان اعوان، خالد نذیر بٹ، شاہد تنویر بٹ، انعام الحق سیٹھی، شیخ طارق، چوہدری رفاقت علی، راجہ عاشق حسین، حامد فاروق، ادریس لاہوری، جمشید مسرور، مینا جی، چوہدری اظہر اقبال، طیب چوہدری اور دیگر شریک تھے۔

یورپ سے سے مزید