اسلام آباد(اے پی پی)نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاداختر کا کہنا ہے کہ آر ایم بی کلیئرنگ بزنس کے قیام سے پاکستان اور چین میں آف شور آر ایم بی مارکیٹوں کو جوڑنے میں مدد ملے گیجس سے متعدد شعبوں اور سرگرمیوں میں سرحد پار لین دین میں سہولت ملے گی جبکہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہاہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان چار موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کیلئے دونوں اطراف کے مالیاتی محکموں کی مضبوط حمایت کی ضرورت ہے۔ آر ایم بی کلیئرنگ بینک کا قیام "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم مالی حمایت بھی ہے۔