اسلام آباد (خصوصی نامہ گار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ مارچ امریکہ کے لیے پیغام ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کا ساتھ نہ دے۔ فلسطین میں ہزاروں مسلمان شہید، مسلم حکمراں ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے قتل عام بند ،غزہ کوامدادی سامان فراہم، لاہور میں ملین مارچ ،الخدمت فاؤنڈیشن نے ایک ارب سے زائدکی امداد پہنچا دی، تاریخی مارچ میں حماس کے رہنما اسماعیل حانیہ نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے پاکستانی عوام کو سلام،حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملا دیا،سراج الحق نے کہا کہ فلسطین میں معصوموں کا قتل عام بند کیا جائے اور جنگ زدہ علاقہ میں امدادی سامان پہنچایا جائے، عالمی برادری فوری سیز فائر کرائے۔ اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی زمینوں پر قابض ہے، صیہونی ریاست نے جنرل اسمبلی کی جنگ بندی کی قراردار کی بھی پروا نہیں کی۔ اسلامی دنیا کے حکمران امت کے جذبات کی ترجمانی کی بجائے واشنگٹن کی طرف دیکھ رہے ہیں، حکمرانوں کو واضح کردوں، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی نہیں رکے گی، جماعت اسلامی لاہور میں فلسطین ملین مارچ کا انعقاد کرے گی۔