تہران (اے ایف پی) تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب سے اسرائیل اور حماس جنگ شروع ہوئی ہے.
ایران نے اپنے دشمنوں اسرائیل اور امریکہ کو تنازعات کے وسیع ہونے کی تقریباً روزانہ انتباہات جاری کی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ براہ راست تصادم سے دور رہنے کا خواہاں ہے۔
اس کے مضبوط اسرائیل مخالف اور امریکہ مخالف بیان کے علاوہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وسیع تر کشیدگی کی صورت میں ایران کس حد تک جانے کے لیے تیار ہو گا۔
غزہ کا تنازع شروع ہونے کے بعد سے تہران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے دیگر حصوں تک اس تنازع کی توسیع کی مخالفت کرتا ہے جبکہ 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے سے بھی انکار کرتا ہے۔