راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں انتظامیہ کا اینٹی بیگری آپریشن ناکام ہوگیا۔ کوئی گلی محلہ اور چوراہا ایسا نہیں جہاں بھیک مانگنے والے نہ پائے جا رہے ہوں۔ کمشنر راولپنڈی کی تشکیل کردہ ٹیم نے بھی دو چار دن نمائشی کارروائیاں کرکے چپ سادھ لی۔ سرسید چوک میں پورا گینگ بھیک مانگنےمیں لگا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے اندر بھی بھکاری بھیک مانگنے سے نہیں چوکتے۔ کچہری چوک، عمار چوک‘ سکیم 3‘ کمرشل مارکیٹ‘ بوستان خان روڈ‘ پشاور روڈ‘ رینج روڈ‘ مری روڈ‘ مریڑ چوک سمیت شاید ہی کوئی علاقہ بھکاریوں اور خواجہ سراؤں سے محفوظ ہو۔ ایک رپورٹ کے مطابق 24کروڑ آبادی میں سے 3کروڑ 80لاکھ بھکاری ہیں۔