• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن، حتمی تاریخ اب بھی معمہ، میرا مینڈیٹ نہیں، اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں وزیراعظم، عام انتخابات کا وقت قریب ہے، چیف الیکشن کمشنر

لاہور (نیوز ایجنسیاں) عام انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا معاملہ بھی معمہ، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کریگا یہ میرا مینڈیٹ نہیں ہے، ہمارا کام الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میرے وزیراعظم بننے سے پہلے تاخیر کا شکار ہو چکے تھے، پاکستان میں اس وقت عبوری جمہوریت ہے، مستحکم جمہوریت نہیں ہے،دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے، سب کو ملکر شفاف و منصفانہ بنانے ہیں، پنجاب حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کریگا، ہمیں ایک دوسرے کے سیاسی نظریات کا احترام کرنا چاہئے، تعصبات سے بالاتر ہوکر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا، افغان مہاجرین کوملک سے بے دخل نہیں کیا جا رہا بلکہ غیرقانونی مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے، دنیا میں کسی بھی غیرملکی کو ویزے کے بغیر آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز ) میں طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں سے بہت سی توقعات ہیں۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ایسے کلچر کو پروموٹ نہیں کرنا چاہئے، سوشل میڈیا پرتنقید کرنے والے کسی کی ماں، بہن کو بھی نہیں چھوڑتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت عبوری جمہوریت ہے، مستحکم جمہوریت نہیں ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی بھی کچھ حدود وقیود ہوتی ہیں، نومئی جیسے واقعات کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا ملے گی، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات کا وقت قریب،انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، پنجاب حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں کے ممبران اور پنجاب کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران نگران پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کیساتھ کوآرڈی نیشن کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ عام انتخابات کاوقت قریب ہے اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

kk

اہم خبریں سے مزید