پشاور(نیوزرپورٹر)ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیا ق ابراہیم پر مشتمل بنچ نے جائیداد کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے ، ملزم زرولی کی جانب سے کیس کی پیروی سید سکندر شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔ ملزم پر الزام تھاکہ اس نے تھانہ ارمڑ کی حدود میں جائیداد کے تنازعے پرمحمد عابد کو قتل کیاتھا، دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ یہ ایک کراس کیس ہے ،جس میں ملزم نے دوسرے فریق کے خلاف روزنامچہ رپورٹ بھی درج کرائی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ کیس کا ملزم تاحال مفرور ہے ،چونکہ سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے متعدد فیصلے موجود ہیں، اس لئے کراس کیس میں اسکے موکل کو بند نہیں رکھا جاسکتا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔