اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیر کے روز حضرت علی ہجویری ؒکے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی، صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔