کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیشن جج سریا ب جا ن محمد گوہر کی عدالت نے کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کو شش کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد نبی نے سال 2021ء میں پولیس تھانہ عبدالخالق شہید کی حدود میں معصوم بچی (گ ج)کے ساتھ جنسی زیا دتی کی کوشش کی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چا لان عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت نےفیصلہ سناتے ہوئےملزم محمد نبی کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید بامشقت اور ایک لا کھ روپے جرمانے کی سزا۔کا حکم سنایا ۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔