• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کے وفاداروں کو بھی الیکشن مہم، ووٹ مانگنے کی اجازت ہوگی، نگراں وزیراعظم

لاہور(جنگ نیوز/ایجنسیاں)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں ہے‘ آئین کے کئی اور پہلوبھی ہیں‘ کیا ان تمام پہلوؤں کو نظر انداز کرکے صرف اس ایک پہلو پر زور دینا چاہیے؟

چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار وں کو بھی الیکشن مہم چلانے اور ووٹ مانگنے کی اجازت ہوگی ‘اس سے زیادہ کیا لیول پلیئنگ فیلڈ ہوسکتی ہے‘ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگائے 

منگل کو میواسپتال لاہورکے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑکا کہناتھاکہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا جبکہ نگران حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنائے گی‘آئی ایم ایف کا وفد 2 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے تاحال پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے تو نگران حکومت کیسے ایک ایسا عمل کر سکتی ہے جو غیرقانونی اور غیرآئینی ہو۔

اہم خبریں سے مزید