• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار الیکشن، عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت صدر، علی عمران سیکرٹری منتخب

لاہور (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، غیر سرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر احسن بھون انڈی پینڈنٹ گروپ کے متفقہ امیدوار شہزاد شوکت صدر منتخب ہوگئے،انکے مدمقابل حامد خان پروفیشنل گرو پ کے امیدوار میاں عبدالقدوس تھے،سات شہروں لاہور ،بنوں ،سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان،حیدر آباداوربہاولپور سے عاصمہ جہانگیر احسن بھون گروپ کےشہزاد شوکت 457ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے، شہزاد شوکت نے1700 ووٹ جبکہ حامد خان گروپ کےمیاں عبدالقدوس 1243ووٹ لے سکے، عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوارعلی عمران سید 1445 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہوگئے، انکے مد مقابل حامد خان گروپ کےسلمان منصور 1373 ووٹ لے سکے۔میا ں عبدالقدوس کو بنوں میں صرف 1 ووٹ ملا،لاہور میں 1 ہزار 71 ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے شہزادشوکت کو 611 ووٹ جبکہ میاں عبد القدوس 462 ووٹ لے سکے، آخری اطلاعات تک دیگر نشستوں پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواران کو برتری حاصل ہے،حتمی نتائج کا اعلان 3نومبرکوکیاجائیگا،گروپ کے لیڈراحسن بھون نے بڑی کامیابی سے انتخابی مہم چلائی، نومنتخب صدر شہزاد شوکت نے کہا کہ جیت پر اللہ کا شکر ادا کر تا ہوںپروفیشنل وکلا کی بار ایسوسی ایشن میں واپسی ہوئی ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ بار ایسوسی ایشن کو پروفیشنل انداز میں چلائیں گے بار ایسوسی ایشن کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا،صحیح معنوں میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کےلیے جدوجہد کریں گے، ملک میں ہر اس اقدام کی حمایت کریں گے جو قانون کی حکمرانی کی حمایت میں ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید