• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے بھتیجے راشد شفیق کو سیاسی جانشین مقرر کردیا

کراچی(ٹی وی رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھتیجے راشد شفیق کو اپنا بیٹا اور سیاسی جانشین ڈیکلیئر کر دیا۔ راشد شفیق کے ہمراہ ویڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئرکرتا ہوں۔میرا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا اور راشد شفیق میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم عظیم فوج کے ساتھ ہیں، 9مئی کے واقعات کی دونوں باپ بیٹا مذمت کرتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ میں دونوں نشستوں سے قلم دوات پرانتخاب لڑوں گا اور راشد شفیق اس کا حصہ ہے۔ خیال رہے کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق این اے 60 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید