• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ کو 29 نومبر کو طلب کر لیا

لاہور ( نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو29نومبر کو طلب کرلیا،طلبی سمن جاری کردئیے گئے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پرقومی خزانے سے شوگر ملز کے لیے گندہ نالہ تعمیر کروانے کا الزام ہے جس پر 21کروڑ روپے لاگت آئی، سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کو واپس عدالت بھیج دیا تھا، جانچ پڑتال کے عمل کے بعد ریفرنس کو سماعت کے لیے عدالت پیش کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید