کوئٹہ (نمائندہ جنگ)ژوب میں سیکورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، فورسز نے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا مارے جانے والے دہشت گردسیکورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد وں نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس مقصد کیلئے ژوب کے علاقےسمبازہ ایک کمپاؤنڈ میں موجود ہے جس پر سیکورٹی فورسز کے ہمراہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سمبازہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا فورسز کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گرد مارے گئے۔