• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی کچی آبادیوں کو ہاؤسنگ اسکیموں میں بدلنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میںکچی آبادیوں کو بہترین ہاؤسنگ اسکیموں میں تبدیل کر کے اپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ‘ورلڈ بینک نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔سندھ حکومت پیپر ورک کرے گی جس کے جائزے کے بعد پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بدھ کو نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بین ہیسن نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں کچے آبادیوں میں موجود خالی پلاٹس پر اونچی عمارتیں بنائی جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید