کراچی (آئی ا ین پی ) کراچی ایئرپورٹ پر تیز طوفانی بارش کے باعث چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیاسی اے اے کا کہنا ہے کہ چھوٹے طیارے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں، اس لیے فلائنگ سے روکا گیا ہے۔ کراچی کے علاقوں گلشن اقبال اور اطراف میں موسلادھار بارش ہوئی ۔ سول ایوی ایشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر تیز طوفانی بارش کے باعث چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا۔ سول ایوی ایشن کے مطابق طوفانی بارش کے دوران چھوٹے طیارے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں، اس لیے فلائنگ سے روکا گیا ہے۔ سی اے اے نے ایوی ایشن کمپنیوں کو ہلکے وزن والے طیاروں کو محفوظ مقامات پر ونگز کے ساتھ وزن لگاکر پارک کرنے کی ہدایت کردی۔