اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں اراضی تنازع مقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں ہم اپنی وکالت کے زمانہ میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی جج بول رہا ہو اورہم بیچ میں بولیں،مہذب معاشروں میں اختلاف رائے رکھنے کا طریقہ ہوتا ہے، جلوس نکالو، ڈنڈے مارو، یہ حیثیت رہ گئی ہے وکیلوں کی،اب جلوس نکالو ڈنڈے مارو یہ حیثیت رہ گئی ہے وکیلوں کی؟ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں کبھی پنے گریبان میں بھی جھانکیں ،مہذب معاشروں میں اختلاف رائے رکھنے کا بھی ایک طریقہ ہوتا ہے،بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔