کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی اداکارہ، میزبان، سپر ماڈل، کاروباری شخصیت اور فیشن ڈیزائنر نادیہ حسین نے بتایا ہے کہ جب سلمان خان اور کترینا کے درمیان ٹینشن چل رہی تھی اس وقت بھارت میں اشتہار شوٹ کرنے گئی تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہم نے بندروں کے ساتھ بھی فیشن شوز کئے ہیں۔ ایک سیگمنٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ فیشن انڈسٹری میں میرٹ کم اور سفارش زیادہ چلتی ہے۔ زندگی میں ایک بار لڑکے کو تھپڑ بھی رسید کیا ہے۔ شو کے دوران نادیہ حسین نے اپنی نجی زندگی اور دیگر مصروفیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور نوجوانوں کے سوالوں کے بھی جواب دیئے۔ مزاح سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں ہفتے کی شب11بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔