• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، قتل کے مقدمہ میں باپ بیٹے اور بھتیجے کی عبوری ضمانت میں توثیق

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم صدیقی نے ایک شخص کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد باپ بیٹے اور بھتیجے کی ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کردی فاضل بنچ نے حسیب اللہ ارمڑ اور فاروق شاہ ایڈووکیٹس کی وساطت سے دائر ملزمان غلام محمد، اعجاز محمد اورفدا محمد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکلوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس سٹیشن ارمڑ کی حدود میں 25 ستمبر 2023 کو سید وہاب نامی شخص کو قتل کیا جس کی دعویداری مقتول کی بیوہ زاہدہ نے ملزمان پر کی ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمن میں عدالت پہلے ہی ضمانت قبل ازگرفتاری دے چکی ہے تاہم اب مذکورہ مدعی مقدمہ نے عدالت میں بیان جمع کیا ہے کہ انہوں نے یہ دعویداری غلطی سے کی تھی اور ملزمان کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں لہذا اس کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی توثیق کی جائے۔
پشاور سے مزید