راولپنڈی ،چکوال، پنڈی گھیب( اپنے رپورٹر سے ،نمائندگان جنگ) مختلف علاقوں سے غیر قانونی مقیم422افغانی حراست میں لے لئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کےذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے130غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو تحویل میں لے کر مہاجر کیمپ میں منتقل کردیا گیا ۔ان کو افغانستان واپس بھجوایا جائیگا۔ دریں اثناءضلع چکوال کے گیارہ تھانوں کی حدود سے مجموعی طورپر250کے قریب غیر قانونی افغانیوں اور تحصیل پنڈی گھیب سے بھی 42افغان مہاجرین کو اٹک کیمپ شفٹ کر دیا گیا ۔