• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی، گھر کے سامنے بیٹھنے سے منع کرنے پرشہری قتل، راہگیر زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی کے علاقے میں گھر کے سامنے بیٹھنے سے منع کرنے پر ملزمان نے بھائی کے سامنے بھائی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکرراہگیر زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مدعی کامران حسین ولد محمد حسین نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی 32 سالہ نعمان کے ساتھ لالاکلے کیانی ٹاؤن میں موجود تھااس دوران انہوں نے گھر کے سامنے بیٹھے ملزم شمس ولد محمد انور اوردیگر دو افرادکومنع کیا کہ وہ ہمارے گھر کے سامنے نہ بیٹھے تاہم ملزمان نے ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کردیا اوربعد میں فائرنگ کردی جس سے نعمان شدید زخمی ہوگیا جبکہ وہ بال بال بچ گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر صدیق بھی زخمی ہوگیا ۔دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم نعمان جانبر نہ ہوسکا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے پہنچ کر نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھی کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید