• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کی PBA کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہیں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی ذہنی اور فکری تربیت میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کے دوران کی جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں ذرائع ابلاغ، خصوصاً برقی ذرائع ابلاغ کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے وزیراعظم کو اشتہارات کے ضمن میں حکومت کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وفد کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کا یقین دلایا اور وزارت اطلاعات و نشریات کو اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے حقوق کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت اور ذرائع ابلاغ کے مؤثر اور مربوط رابطے سے عوام حکومتی پالیسیوں اور اقدامات سے باخبر رہ سکتے ہیں، اور گڈ گورننس اور حکومتی کارکردگی کےاحتساب میں ذرائع ابلاغ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ذرائع ابلاغ غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید