• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال پر ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کا الزام

بنگلورو(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال پر ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کا الزام سامنے آنے کے بعد سارو گنگولی اپنے بھائی کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سنہیاسیش گنگولی کو اس معاملے پر کولکتا تھانے میں طلب بھی کیا گیا۔کرکٹ مداح نے بنگال ایسوسی ایشن کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ٹکٹیں ذاتی مقاصد اور بلیک میں فروخت کرنے کے لیے الگ کی گئیں۔سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی اپنے بڑے بھائی سنہیا سیش گنگولی کی حمایت میں سامنے آگئے اور انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے تنازع میں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کا کوئی عمل دخل نہیں، پولیس ٹکٹیں بلیک کرنے والوں کو پکڑے۔ساروو گنگولی نے کہا کہ ایڈن گارڈنز کی گنجائش 67 ہزار ہے جبکہ مانگ ایک لاکھ سے زائد ہے، جہاں ٹکٹوں کی مانگ زیادہ ہوتی ہے تو وہاں ہر جگہ یہی ہوتا ہے پولیس اس کو روکے، بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹکٹ فروخت نہیں کیے اور نا ہی اس کے پاس ٹکٹیں ہیں۔یاد رہے کہ ایڈن گارڈنز کولکتا میں 5 نومبر کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ شیڈول ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایڈن گارڈنز میں سب سے کم مالیت 900 روپے کا ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں 5000 بھارتی روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید