پشاور(جنگ نیوز)پشاور ماڈل سکولز میں اساتذہ اور والدین کے مابین درمیانی مدت کے نتائج کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد کیا گیا جن میں طلباءکے پرچہ جات میں خامیاں اور خوبیوں کے حوالے سے والدین اور طالب علموں کو آگاہ کیا گیا والدین نے اس اجلاس کو ایک صحت مند سرگرمی قرار دیا جس میں انہیں اپنے بچوں میں پڑھائی کے حوالے سے خامیوںاور خوبیوں کا علم ہوگیا جو آئندہ امتحانات میں ان کے بچوں کی بہتر کامیابی کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہے ۔ طالب علموں اور والدین کو ایک صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے سکولز میں لطف اندوز سرگرمیوں کے علاوہ کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے تھے اس موقع پر والدین نے سکولز انتظامیہ کی جانب سے ان اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔