کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹم آج سپنی روڈ پر بینظیر پل کے قریب سستا بازار لگائےگا پاکستان کسٹمز کے ایک اعلامیہ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایات پر کسٹمز انفورسمنٹ کوئیٹہ اور صوبائی حکومت کے تعاون سے کوئٹہ شہر میں اتوار 5 نومبر کو سپنی روڈ بینظیر پل کے قریب ایک سستا بازار لگایا جا رہا ہے۔ جس میں کوئٹہ کسٹم کی حالیہ کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا اسمگلنگ سامان کا عوام الناس کو سستے داموں فروخت کیا جا رہا ہے جس میں کمبل، چینی، گھی، پتی، چاکلیٹ، مشروبات شامل ہیں۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ محمد سلیم کی ہدایات پر کسٹمز حکام صوبائی انتظامیہ کے ساتھ موقع پر موجود رہینگے۔