کول کتہ (نمائندہ خصوصی) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم پر دوسری بار سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو مقررہ وقت سے 2اوورز پیچھے ہونے کی وجہ سے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ چار فاسٹ بولر کو کھلانے کا فارمولا ناکام ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے چار سو رنز بنالئے اور سلواوور ریٹ بھی جرمانے کا سبب بنا۔ میچ ریفری رچیرچرڈسن نےآئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل2.22کے مطابق مقررہ وقت سے کم اوورز کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا 5فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور پاکستانی ٹیم وقت سے 2اوور پیچھے تھی اس لیے انہیں 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔