اسلام آباد(نمائندہ جنگ) تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہےکہ ابھی یہودیوں سے لڑنے کا وقت ہے، الیکشن آئیں گے تو لڑیں گے، گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ، ہم ابھی زندہ ہیں، وزیر اعظم بااختیار ہیں تو فوج فلسطین بھیجیں، طوفان الاقصی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں کہاں ہیں جب ہسپتالوں پر حملے ہو رہےہیں بچوں کو قتل کیا جارہا ہے، ہمیں کہا جاتا ہے شدت پسند ہیں، ہمیں دہشتگرد کہتے ہیں لیکن فلسطین میں دہشتگردی ہورہی ہے اس کیخلاف کوئی کچھ نہیں کررہا، وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں بااختیار ہیں تو فوج فلسطین بھیجیںْ تمام مذہبی جماعتوں کو بلائیں اور فیصلہ کریں ہم اپنے تحفظات پیچھے رکھ کر آپ کیساتھ کھڑے ہونگے، آپکو افرادی اور معاشی قوت بھی دینگے، جب الیکشن کا وقت آئے گاتو لڑ لیں گے اب یہودیوں سے لڑنے،بیت المقدس اور فلسطین بچوں کے تحفظ کا وقت ہے ، ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کہا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم فلسطینی عوام کیساتھ ہیں،فلسطینی مائیں اور بہنیں ہماری راہیں دیکھ رہی ہیں،علامہ سید ظہیرالحسن نے کہااگر ہمیں اجازت ملے تواپنے کنٹینر کا رخ فلسطین کی طرف پھیرنے کو تیار ہیں، آج فلسطین میں ظلم کیوں نظر نہیں آرہی،57اسلامی ممالک ہیں لیکن فلسطینی پھر بھی منتظر ہیں ، اسرائیلی ہسپتالوں کو تباہ کر رہے ہیں ہمارے 15 لاکھ بندے فلسطینیوں کیساتھ مرنے کو تیار ہیں آپ اجازت دیں ۔