• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورکی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردار ا ہم ہے ،میئر پشاور

پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ پشاورکی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردار ا ہم ہے ‘ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے کیونکہ انہیں نوجوانوں نے کل ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے ‘ مئیر پشاور نے آسیہ گیٹ کے نوجوانوں میں سپورٹس سامان تقسیم کردیا ‘ انہوں نے کہاکہ روزاول سے لیکر اب تک کوشش رہی ہیں کہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کروں ‘وعدے نہیں عملی کام کررہے ہیں ۔جے یو آئی رہنما ارباب فاروق جان ‘ چیئرمین عمران نوید‘ جے یو آ ئی رہنما حاجی عبدالروف جان ‘ خدمت حسین ‘ قاری باسط ‘ رفیع الدین‘عاقل زیب ‘ تاجر رہنما شکیل صراف اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کوکھیلوں کی طرف راغب کرینگے جس کے لیے انکو ہرقسم سہولیات فراہم کرینگے نوجوانوں کو منشیات سے بچائینگے ۔
پشاور سے مزید