• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پولیس اور رہزنوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہشتنگری کے علاقے جی ٹی روڈ پر پولیس اور مبینہ رہزنوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں ایک اور افغان رہزن زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ پشاور بھر میں پولیس اور رہزنوں کے درمیان مقابلوں میں اب تک 3 رہزن ہلاک جبکہ 20سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ایس ایچ او رضوان برکی پولیس نفری کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر معمول کی گشت پر موجود تھے جہاں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیاگیا تاہم وہ فرار ہونے لگے ۔اس دوران پولیس نے ان کا تعاقب کیا جس پرمسلح افراد نے فائرنگ کی جس میں پولیس محفوظ رہی جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک رہزن زخمی ہوگیا جسے کچھ فاصلہ پرحراست میں لیکرہسپتال منتقل کیا گیا۔ سنیچر کی شناخت اقبال شاہ عرف باچا ولد گلالئی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق افغانستان حال خزانہ کیمپ کورونہ سے ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ کوتوالی میں بھی ایک مقدمہ درج ہے جس کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
پشاور سے مزید