• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کرکٹ لیگ، پی پی سی مارخور اور کوبرا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام جاری میڈیا کرکٹ لیگ میں پی پی سی مارخور اور پی پی سی کوبرا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں پی پی سی کوبرا نے پی پی سی سٹارز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، پی پی سی سٹار ز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ دس اوورز میں 89 رنز بنائے وحید 52 اور اشفاق 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پی پی سی کوبرا کی جانب سے احسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پی پی سی کوبرا نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر ساتویں اوور میں پورا کیا اسد 34اور رفعت احسان 22، 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دوسرا کوارٹر فائنل دفاعی چیمپئن پی پی سی مارخور اور پی پی سی پینتھرز کے درمیان کھیلاگیا جس میں پی پی سی مارخور نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ مارخور نے پہلے کھیلتے ہوئے 134 رنز بنائے، رضوان 35، قاری گل رحمان 29 اور یاسر 28 اور ارشاد علی 13، 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پینتھرز کی جانب سے فرید شنواری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پی پی سی پینتھرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بناسکی، زاہد امداد نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے، ذیشان کاکاخیل 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پی پی سی مارخور کی جانب سے ارشاد علی نے دو، ارشد یوسفزئی اور رضوان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب کے سابق صدر ایم ریاض مہمان خصوصی تھے۔پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی، خیبر یونین کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی اور سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ظفر اقبال سمیت دیگر سینئر صحافی موجود تھے۔ آج پہلا کوارٹر فائنل پی پی سی فائٹرز اور شاہین کے درمیان جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل پی پی سی قلندر اور پی پی سی زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پشاور سے مزید