• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کا عجیب واقعہ، اینجلو میتھیوز ٹائمڈ آؤٹ قرار، پہلے بیٹر بن گئے

کول کتہ (نمائندہ خصوصی) ورلڈ کپ میں سری لنکن بیٹراینجلو میتھیوز کو ٹائمڈ آؤٹ قرار دے کر نیا تنازع پیدا کردیا گیا۔ تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو مخالف ٹیم کی اپیل پر اس طرح آؤٹ دیا گیا یہ واقعہ قانون کے مطابق لیکن کھیل کی اسپرٹ کی منافی ہے۔ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے اپنی اپیل واپس لینے سے انکار کردیا۔ آؤٹ ہونے پر اینجلو میتھیوز نے غصے کا اظہار کیا اور میدان سے باہر جا کر اپنا ہیلمٹ پھینک دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر آگئے تھے۔میچ میں سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے، بیٹنگ کیلئے ہیلمٹ پہنا ہی تھا اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا۔ اسی دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی، میتھیوز نے امپائرز کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نےسوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا۔ ورلڈکپ پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹر کو دو منٹ کے اندر گیند کھیلنے کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے ۔ ٹائم آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد میتھیوز طیش میں آگئے ، ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہوئے بھی انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ غصے کا اظہار کیا۔ بعد میں میتھیوز نے شکیب الحسن کی وکٹ لے کر اپنا بدلہ لیا اور جب وہ وکٹ سے لوٹنے لگے تو میتھیوز نے کلائی کی گھڑی کی طرف اشارہ کرکے انہیں اپنے ٹائم آؤٹ قرار دیے جانے کے حوالے سے طنز کا نشانہ بنایا۔

اسپورٹس سے مزید