کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 15 تا 21 جنوری عمان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان ، انگلینڈ ، جرمنی، نیوزی لینڈ ، ملائشیا، کینیڈا ، چلی اور چین کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے۔ ہر پول سے ٹاپ تین ٹیمیں اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے کی اہل ہونگی۔