پشاور (خصوصی نامہ نگار) میڈیا کرکٹ لیگ آخر ی مرحلے میں داخل ہوگئی پی پی سی فائٹر اور پی پی سی زلمی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لیگ میں پہلا سیمی فائنل پی پی سی فائٹر اور کوبراکے درمیان 9 نومبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو پی پی سی زلمی اور مارخور کے درمیان کھیلا جائیگا۔لیگ کا تیسرا کوارٹر فائنل پی پی سی شاہین اور پی پی سی فائٹر کے درمیان کھیلاگیا جس میں فائٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ جواب میں پی پی سی شاہین مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 94 رنز بنائے۔ پی پی سی فائٹرز نے 46 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، عمران یوسفزئی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ آخری کوارٹر فائنل میں پی پی سی زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 10 اوورز میں 147 رنز بنائے ۔ پی پی سی قلندر کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 117 رنز بناسکی۔