• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کے اندراج اور اخراج کا وقت ختم‘ ووٹر لسٹیں منجمد

اسلام آباد(ایجنسیاں) الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹیں منجمد کردی گئیں جس کے باعث ووٹ کا اندراج اور اخراج اب نہیں ہو سکے گا۔آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے۔25 نومبر تک ہی ووٹر لسٹوں کی اشاعت مکمل کر لی جائے گی۔ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں‘انتخابات میں الیکشن کمیشن کا مجموعی طور پر 10لاکھ 7ہزار 361 کا عملہ تعینات کیا جائیگا،حتمی فہرستیں جاری کردی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید