• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل سوچ کر دلائل دیں، بے بنیاد مقدمہ بازی کو ختم کرنا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کوئی بھی شخص کیس دائر کرنے سے قبل 100مرتبہ سوچتا ہے کہ اگر وہ جھوٹا ثابت ہو اتوجرمانہ کتنالگے گا۔ گزشتہ جمعہ کے روز ہم نے 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، وکیل سوچ کردلائل دیں۔بے بنیاد مقدمہ بازی کو ہم نے ختم کرنا ہے، دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ اصل کیس کون سا ہے اور بے بنیاد کیس کون ساہے۔وکیل لفاظی نہ کریں، ہم واقعات پر چلتے ہیں، وکالت کو اتفاقیہ نہیں لیتے بلکہ وکیل کا ہر لفظ ہیرے کی طرح ہوتا ہے ہم کوئی جرگہ نہیں بیٹھے ہوئے بلکہ ہم قانون کی عدالت ہیں۔ وکیل ہماری ہربات کی نفی کرتے ہیں اور ہمیں جملہ بھی مکمل نہیںکرنے دیتے۔
اہم خبریں سے مزید